• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی

اے ایف پی
اے ایف پی

ایران کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ 53 سالہ نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کے وکیل نے بتایا کہ نرگس محمدی کو جرائم کی منصوبہ بندی اور ملی بھگت کے الزام میں ایرانی عدالت نے سزا سنائی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ نرگس پر 2 سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے، سزا کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کئی سالوں سے مختلف الزامات پر ایران میں قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی ایران میں سزائے موت اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید