• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت: 3 روز میں 20 لاکھ 68 ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفر کی سہولت دی گئی

بلال اکبر خان---فائل فوٹوز
بلال اکبر خان---فائل فوٹوز 

وزیرِ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ بسنت کے 3 روز میں 20 لاکھ 68 ہزار سے زائد مسافروں کو مفت سفر کی سہولت دی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے 3 دن میں 9 لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہوئے، اسپیڈو سے 5 لاکھ 30 ہزار اور الیکٹرک بسوں سے 43 ہزار سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بیان میں کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار ہے، کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، پتنگ و ڈور کی ترسیل جرم تصور ہو گی، غیر قانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید