ایران میں اصلاح پسندوں کے اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پاسدارانِ انقلاب نے گزشتہ روز جواد امام کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔
گزشتہ روز ریفارم فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دیگر سیاستدانوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر ایران مظاہروں میں ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش اور امریکا و اسرائیل کے مفادات کے لیے کام کرنے کا الزام ہے۔