• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن دہشت گردوں کو ن لیگ نے مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی واپس لائے، افنان اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں کو ن لیگ نے مار مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی انہیں واپس لائے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں افنان اللّٰہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ تو حل ہو چکا تھا، 2018ء میں مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کو ختم کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کو جیل میں بند یا ملک سے بھگا دیا تھا، بتایا جائے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیسے آئی؟ آج حملے ہو رہے ہیں،اس کی ذمے دار اُس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے 100 سے زائد لوگوں کو معاف کیا، جنہوں نے لوگوں کو ذبح کیا، لسانیت اور فرقہ واریت کی جو آگ لگائی جا رہی ہے ہمیں اسے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بسنت کی آفیشل تقریبات ختم کیں، لیکن بار بار کہا جا رہا ہے کہ بسنت منائی، علیمہ خان اور لطیف کھوسہ نے بھی بسنت منائی۔

قومی خبریں سے مزید