• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈکپ: امریکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) کے خلاف پُراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنالیے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

گزشتہ ایونٹ کی شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں چوکوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ہی ٹیم کی ففٹی مکمل کی جس کےلیے صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد ایک رن بنانے والے کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔  

تیسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ سلمان مرزا کی جگہ پر عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پلیئنگ الیونز

پاکستان:

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

یو ایس اے:

امریکی ٹیم میں کپتان موناک پٹیل، ایندریس گوس، شایان جہانگیر، ملند کمار، سنجے کرشناموتھی، شبھم رانجانے، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شواک ویک، احسان عادل اور سورابھ نیٹراوالکر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا مقابلہ ہے۔  پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا تھا جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید