• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی بیلٹ رجسٹریشن میں اب تک 44 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کر لی ہے، 12 دنوں میں 1 کروڑ 50 لاکھ 83 ہزار سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں آچکی ہیں۔

آئی سی سی بیلٹ میں 142 ملکوں سے درخواستیں آئی ہیں، شائقین کرکٹ 21 نومبر تک آئی سی سی بیلٹ میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء جنوبی افریقا، زمبابوے اور نیمیبیا میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید