کراچی میں تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک جام ہے۔
لسبیلہ، جیل چورنگی، یونیورسٹی روڈ، مزار قائد اور اطراف میں ٹریفک کا شدید دباؤ اور اژدھام ہے۔ گولیمار، پٹیل پاڑہ، رضویہ سوسائٹی اور لیاقت آباد میں بھی ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔
لیاقت آباد 10 نمبر سے ہیوی ٹریفک کو سندھ گورنمنٹ اسپتال سے غریب آباد کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔