• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد اور ذمہ دار میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آزاد اور ذمے دار میڈیا جمہوریت کی بنیاد ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ کے اہم اجلاس میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ مضبوط اور بااعتماد تعلقات کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، میڈیا اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر نے محکمے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور میڈیا سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید