• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک سے قبل کراچی میں آٹا مہنگا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رمضان المبارک سے قبل کراچی میں آٹا مہنگا ہو گیا، شہر میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

شہرِ قائد میں فائن آٹے کا بھاؤ 10 روپے اضافے سے 160 روپے فی کلو ہے جبکہ  محلے کی چکیوں کا آٹا 10 روپے اضافے سے 160 روپے ہو گیا ہے۔

کوئٹہ چائے خانوں نے 50 روپے میں ملنے والا کٹ 10 روپے بڑھا کر 60 روپے کر دیا ہے۔

دوسری جانب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حافظ عارف نے کہا ہے کہ لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 کے بجائے 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، کھلا آٹا 95 کے بجائے 130 اور چکی کا آٹا 150 روپے کلو میں بک رہا ہے۔

حافظ عارف کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ دیکھا جارہا ہے، فائن میدہ 11 ہزار روپے من فروخت ہو رہا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے کہا کہ چاول کی قیمت میں بھی 25 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید