دنیا بھر کے شہروں میں سے پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات دبئی سے بھیجی جاتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں دبئی سے پاکستان کو 54 کروڑ ڈالرز سے زائد ترسیلات بھیجی گئیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے سے بھیجی جانے والی پاکستان کو مجموعی ترسیلات 69 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔
دبئی نے پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں 3 چوتھائی حصہ ڈالا، ابوظبی سے پاکستان کو 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شارجہ سے پاکستانیوں نے 98 لاکھ ڈالرز وطن بھیجے، جنوری میں پاکستان کو مجموعی ترسیلات 3 ارب 46 کروڑ ڈالرز رہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملکی سطح پر ترسیلاتِ زر کی پاکستان منتقلی میں سعودی عرب کا پہلا نمبر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان ترسیلات بھیجنے میں دوسرا نمبر پر ہے۔