• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹنے کے کیس میں پیش رفت

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ ڈالر لوٹنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مدعی کی غلط معلومات دینے یا ملازم کے ملوث ہونے کےشواہد نہیں ملے۔ 

تفتیشی حکام نے کہا کہ مدعی کے مطابق صرف 20 فیصد زیورات واپس مل سکے، باقی ڈاکو لے گئے، 3 فروری کو شہری سے ایک لاکھ ڈالر اور 200  تولہ سونا لوٹا گیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید