• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین سے خریدی گئی بجلی انہیں 30 روپے یونٹ مہنگی بیچنے کا کیا جواز ہے؟، حسن مرتضیٰ

نیٹ میٹرنگ کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے مہنگی بجلی ناقابل برداشت ہوگی۔، حسن مرتضیٰ - فوٹو: فائل
نیٹ میٹرنگ کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے مہنگی بجلی ناقابل برداشت ہوگی۔، حسن مرتضیٰ - فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ صارفین سے خریدی گئی بجلی انہیں 30 روپے یونٹ مہنگی بیچنے کا کیا جواز ہے؟

لاہور سے جاری اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ نیپرا فارمولا صارفین پر بجلی بم گرانے کے مترادف ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے مہنگی بجلی ناقابل برداشت ہوگی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سولر پینل لگوانے والوں کو اب من پسند معاہدوں میں جکڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ بجلی کا ترسیلی نظام صوبوں کے حوالے کر دیا جائے۔ پارلیمنٹ نیٹ مانیٹرنگ پالیسی اور نیپرا فارمولے پر قانون سازی کرے۔

قومی خبریں سے مزید