• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہیں ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزير برائے پاور ڈویژن اویس لغاری : فائل فوٹو
وفاقی وزير برائے پاور ڈویژن اویس لغاری : فائل فوٹو 

وفاقی وزير برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہيں۔ خود ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہيں۔ 

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرِ ثانی اپیل دائر کرے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اپیل دائر کریں تاکہ موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے، سولر والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ نیشنل گرڈ بجلی صارفین پر نہ پڑے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت دی کہ پاور ڈویژن اس سے متعلق جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔

قومی خبریں سے مزید