• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا، سلمان اکرم راجہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا گیا اور جرم سابق سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ عبدالغفور انجم کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ان کی آنکھ کی بینائی واپس نہیں آئی اور صرف روشنی دیکھ سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اُن ڈاکٹرز سے کروایا جائے جن پر بانی اور اہل خانہ کو اعتماد ہو۔

علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کئی ہفتوں تک نہیں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ خراب ہو رہی ہے، بانی کا علاج شفاء میں ہوگا اور ان کے ذاتی معالج کی موجودگی میں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید