• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، اسلحہ و منشیات برآمد

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

بلوچستان بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران 164 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 231 ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے۔

بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 151 پستول، 20 کلاشنکوفیں، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے ہیں جبکہ 9 مغوی بھی بازیاب کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 ہزار 845  کلو چرس، 2 کلو 443 گرام آئس اور 114 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید