• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 21 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز نےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 21 ملزمان گرفتار کرلیا ،ترجمان کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن، فیروزآباد ، جمشید کوارٹرز ،سولجربازار ،عوامی کالونی اور زمان ٹائون سے 11 ملزمان کو گرفتارکر لیا،ملزمان لوٹ مار ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، سکھن، بغدادی ،ڈاکس اور ماڑی پور سے رینجرز نےمنشیات فروشی میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتاکرکے ا ن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کو مزید کاررواءی کےلیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

تازہ ترین