• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی


فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے 21ویں میچ میں امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے ہرا دیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ 

سائی تیجا مکّامالا نے 51 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شبھم رانجنے نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم امریکی بولنگ کے  سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہرمیت سنگھ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر اسپنرز نے بھی دباؤ برقرار رکھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید