پولیس نے پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کو روک لیا۔
اس حوالے سے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، اُن کے لیے ناشتہ لے کر آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھلے نہ جانے دیں پر اُن کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کو تو جانے دیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کے دروازوں پر تالے اور ایوان کی بے توقیری دیکھ کر افسوس ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے، اپوزیشن قیادت بھی شریک ہے۔