• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کیلئے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے: حنیف عباسی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو فتح کر کے اقتدار ملنے کی خواہش غلط ہے۔

حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی ڈیل کے لیے دونوں اطراف سے رضا مندی ضروری ہوتی ہے اور اگر رضا مندی ہو گئی تو ڈیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر قیدی کا حق ہے کہ اس کا علاج ہونا چاہیے اور بانیٔ پی ٹی آئی کا علاج  ان کا حق ہے لیکن جب میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کے لیے درخواست کی مگر نہیں سنی گئی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے نے مزید کہا ہے کہ قید میں مجھے علاج سے پہلے بچوں سے ملنے کی اجازت نہ ملی تھی۔

حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی تاجروں کے ساتھ سیاست کی ہے اور میں نے ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کی ہڑتال سے پہلے ان کے مسائل حل کرنے کو کہا ہے۔

اس سے قبل حنیف عباسی نے بے نظیر بھٹو اسپتال میں مریضوں کے لیے سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

قومی خبریں سے مزید