• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواہر پارے: اصولوں پر کبھی مفاہمت، سمجھوتا نہ کریں...

٭ آندھیوں، بارشوں کے خوف سے پرندے اپنے گھونسلے نہیں چھوڑ دیتے۔

٭ خوشی کا خورشید غموں ہی کی شبِ سیاہ سے اُبھرتا ہے۔

٭ کسی پر نکتہ چینی کرتے وقت یہ بھی دیکھ لیں کہ خود آپ میں کتنی خامیاں ہیں۔

٭ اصولوں پر کبھی مفاہمت، سمجھوتا نہ کریں۔

٭ انسان اِس کائنات کا شاہ کار ہے، مگر اس کائنات میں سب سے زیادہ دُکھی بھی وہی ہے۔

٭ غم کو خوشی اور خوشی کو غم کی تمہید سمجھو گے، تو دُکھ سے مایوس اور سُکھ سے مانوس نہ ہوسکو گے۔

٭ بھول جانے والوں کو بُھلا دینا ہی عقل مندی ہے۔

٭ ستارے اُن لوگوں کے لیے روشن ہیں، جن میں بلندی دیکھنے کی ہمّت ہے۔

(بابر سلیم خان، سلامت پورہ، لاہور)

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’متفرق‘‘

٭ عوامی مسائل اور حکومتی بے حسی (حرا خان)٭ سخت جرمانے، عوامی مشکلات، پتنگ بازی اور عوامی تحفّظات۔ (زاہد رئوف کمبوہ، غلہ منڈی، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ) ٭ بابائے قوم، خراجِ عقیدت (ریاض ندیم، سبّی) ٭ وائلڈ لائف، رینجرزکا پہلا دربار(مرزا محمّد رمضان) ٭ تہذیب و انسانیت کا گہوارہ، کینیڈا (ایم شمیم نوید) ٭ حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی، ایک عہد ساز شخصیت (حافظ بلال بشیر، چکوال) ٭ آبادی اور قرضہ (مبشرہ خالد، کراچی) ٭ عدم برداشت کا دائرہ (حسیب نایاب منگی، شکارپور) ٭ گیس کی علانیہ، غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ، افغان دہشت گردوں سے نجات (صغیر علی صدیقی، کراچی) ٭آرمی چیف کا علماء سے خطاب، ریاست، امت اور مدارس (محمد عُمر قاسمی) ٭ شہید رانی، سانحہ آرمی پبلک اسکول، فکرِ قائد اور قومی ذمّے داری، خواجہ معین الدین چشتی (جاوید سیہوانی) ٭ خادمِ انسانیت، کتاب میلہ، میرا برانڈ، نعت، نظم (صبا احمد) ٭ آبادی میں خطرناک اضافہ ، برین ڈرین کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ، قدرتی ماحول (صابر بادشاہ، اسلام آباد) ٭ جو بچھڑ گئے (رانا محمّد شاہد، بورے والا) ٭ جمال الدین افغانی (محمّدصفدر خان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ) ٭ فولادی انسان کی کہانی (ڈاکٹر عامر شہزاد، سرگودھا) ٭ ایک عالم گیر تہوار (ڈاکٹر شاہد ایم شاہد، واہ کینٹ) ٭ اقبال کا تصورِ مردِ مومن (چوہدری قمر جہاں علی پوری، لوہاری گیٹ، ملتان) ٭ نظم کا تجزیہ، کتابوں سے عشق اور قمر رضا (منیر راہی، کبیر والا) ٭ بااختیار بلدیاتی نظام (صفیہ نسیم) ٭ وقت کی دستک (دلشاد نسیم) ٭ نیا سال، نئی سوچ، نئی منزل، جلتا فلسطین، سویا عالمی ضمیر (امجد آفتاب) ٭ قصے جڑواں الفاظ کے (امجد محمود چشتی) ٭ تعزیت کے آداب (زہرا یاسمین، کراچی)۔

سنڈے میگزین سے مزید