٭ سچائی، ایمان داری کی راہ میں رکاوٹیں آنا معمول کی بات ہے۔ بےشک، کام یابی آسانی سے نہیں ملتی، مگر ہمّت بہرحال نہیں ہارنی چاہیے۔
٭ زندگی میں کبھی کبھار کوئی بہت ناخوش گوار واقعہ بھی پیش آجاتا ہے، لیکن اُسے ذہن پر سوار نہیں کرلینا چاہیے، کیوں کہ ہر دن کا طلوع ہوتا سورج ہمیں بھول کے یا کچھ سیکھ کے آگے بڑھنے ہی کا پیغام دیتا ہے۔
٭ ہرطرح کے امورکی انجام دہی کے دوران اپنے منفی جذبات پرمکمل قابو رکھیں، تب ہی زندگی میں کچھ مثبت کر پائیں گے۔
٭ کبھی کبھی ہم اپنی محفل میں کسی اجنبی کو دیکھ کرکچھ عجب سا محسوس کرتے ہیں، لیکن اکثر یوں بھی ہوتا ہے کہ کچھ دیر کی بات چیت کے بعد وہی شخص ہمارا قریبی دوست بن جاتا ہے، تو محض ایک نگاہ میں کسی کے اچھے یا بُرے ہونے کا فیصلہ ہرگز نہ کریں۔
٭جب ہم کسی سے بھلائی کرتے ہیں، تو یہ قدرت کا نظام ہے کہ اُس کے ذہن میں بھی ہمارے لیے اچھائی کرنے کی لہریں پیدا ہوتی ہیں اور تب ہی وہ بھی ہمارے بُرے وقت میں کام آتا ہے۔
٭جس نے اپنی زندگی میں تعاون، مہربانی اور انسیت ومحبّت کو فروغ دیا، وہ کبھی محروم، مایوس نہیں ہوا۔
٭کوئی آپ کو کسی نئے کام میں شمولیت کی دعوت دے، جو آپ کے روزمرّہ کام کاج سے مختلف ہو، تو کبھی بغیر سوچے سمجھے انکار نہ کریں۔ صرف چند سیکنڈز کا وقفہ لے کر سوچیں، کیا یہ پیش کش واقعتاً آپ کے لیے درست ہے یا نہیں۔ پہلے تجزیہ کریں، پھر اقرار یا انکار۔
٭کام یابی ہمیشہ اُنہیں ہی ملتی ہے، جو ہمت نہیں ہارتے اور ہر کام پوری سچائی اور ایمان داری سے انجام دیتے ہیں۔
ناقابلِ اشاعت نگارشات اور اُن کے تخلیق کار برائے صفحہ ’’متفرق‘‘
٭ عوامی مسائل اور حکومتی بے حسی (حرا خان)٭ سخت جرمانے، عوامی مشکلات، پتنگ بازی اور عوامی تحفّظات۔ (زاہد رئوف کمبوہ، غلہ منڈی، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ) ٭ بابائے قوم، خراجِ عقیدت (ریاض ندیم، سبّی) ٭ وائلڈ لائف، رینجرزکا پہلا دربار(مرزا محمّد رمضان) ٭ تہذیب و انسانیت کا گہوارہ، کینیڈا (ایم شمیم نوید) ٭ حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی، ایک عہد ساز شخصیت (حافظ بلال بشیر، چکوال) ٭ آبادی اور قرضہ (مبشرہ خالد، کراچی) ٭ عدم برداشت کا دائرہ (حسیب نایاب منگی، شکارپور) ٭ گیس کی علانیہ، غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ، افغان دہشت گردوں سے نجات (صغیر علی صدیقی، کراچی) ٭آرمی چیف کا علماء سے خطاب، ریاست، امت اور مدارس (محمد عُمر قاسمی) ٭ شہید رانی، سانحہ آرمی پبلک اسکول، فکرِ قائد اور قومی ذمّے داری، خواجہ معین الدین چشتی (جاوید سیہوانی) ٭ خادمِ انسانیت، کتاب میلہ، میرا برانڈ، نعت، نظم (صبا احمد) ٭ آبادی میں خطرناک اضافہ ، برین ڈرین کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ، قدرتی ماحول (صابر بادشاہ، اسلام آباد) ٭ جو بچھڑ گئے (رانا محمّد شاہد، بورے والا) ٭ جمال الدین افغانی (محمّدصفدر خان ساغر، راہوالی، گوجرانوالہ) ٭ فولادی انسان کی کہانی (ڈاکٹر عامر شہزاد، سرگودھا) ٭ ایک عالم گیر تہوار (ڈاکٹر شاہد ایم شاہد، واہ کینٹ) ٭ اقبال کا تصورِ مردِ مومن (چوہدری قمر جہاں علی پوری، لوہاری گیٹ، ملتان) ٭ نظم کا تجزیہ، کتابوں سے عشق اور قمر رضا (منیر راہی، کبیر والا) ٭ بااختیار بلدیاتی نظام (صفیہ نسیم) ٭ وقت کی دستک (دلشاد نسیم) ٭ نیا سال، نئی سوچ، نئی منزل، جلتا فلسطین، سویا عالمی ضمیر (امجد آفتاب) ٭ قصے جڑواں الفاظ کے (امجد محمود چشتی) ٭ تعزیت کے آداب (زہرا یاسمین، کراچی)۔