• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے سولر ریگولیشن 2026 سے متعلق نیا مسودہ جاری کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشن 2026 سے متعلق نیا مسودہ جاری کردیا، مسودے پر 30 دنوں میں عوامی آراء طلب کی گئی ہیں۔

مسودے کے مطابق  پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے برقرار رکھے گئے ہیں۔

نیپرا مسودے میں کہا گیا کہ پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدے ان کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے، پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے پرانے ریٹ اور طریقہ کارکے مطابق بجلی خریداری جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید