ہزار سال بعد……
یہ واقعہ ہزار سال بعد رونما ہوگا۔
جب نئے زمانے کے لوگ ہمارے خطے پر تحقیق کریں گے،
اُنکے ماہرین کھنڈرات کی کھدائی کرینگے،
تو اُنھیں زیر زمین عجیب و غریب چیزیں ملیں گی،
جن میں انسانوں کے پتھرائے ہو اجسام بھی شامل ہوں گے،
حیرت انگیز طور پر ہر فرد نے اپنا سر تھام رکھا ہوگا۔
وہ اس معمے کو حل کرنے کی جستجو کریں گے
کہ آخر ایسا کون سا صدمہ تھا،
جس نے غم کی اِس عظیم کیفیت میں ہمیں پتھرا دیا۔
اور پھر انھیں خبر ہوگی کہ یہ پتھرائے ہوئے لوگ،
وہ بدقسمت تھے،
جو پاک بھارت میچ دیکھ رہے تھے۔