• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یوسف اور عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھر پر چھاپہ مارا تو اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید