اسلام آباد میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 1 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈاکو گینگ کے 3 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں سے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی۔
ملزمان تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ بنی گالہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔