سرکاری کام کے لیے شہریوں سے رقم بٹورنے والے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، حسنان، افتخار، عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سرکاری کام کے لیے شہریوں سے رقم بٹورتے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔