• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے رمضان میں قیمتیں بڑھائیں اس کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہو گا: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جس نے رمضان میں قیمتیں بڑھائیں اس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔

لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مزدور کارڈ والوں کو 7 ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے، جو کارڈ دیے جا رہے ہیں وہ ایکٹی ویٹڈ ہیں، تمام افراد اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوا سکتے ہیں، کسی پن کی ضرورت نہیں اور پنجاب کے تمام سہولت بازاروں اور ہوم ڈیلیوری کے لیے یہ کارڈ استعمال ہو سکتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر سخت ایکشن ہو گا، ہمارا پرائس کنٹرول آپریشن پورا رمضان جاری رہے گا، پیرا کے اہلکار ارزاں نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی سہولت کے لیے رمضان اور سہولت بازاروں میں ہر ممکن سہولتیں دی گئی ہیں اور ہمارے مسیحی بھائیوں کے روزے بھی تقریباً انہیں تاریخوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی ایجنٹ آپ سے پیسے مانگے فوری رپورٹ کریں، اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پنجاب کے تمام شہروں میں سہولت بازار آپریشنل کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مخیر حضرات رمضان المبارک میں دستر خوان لگائیں گے، جنہیں سرٹیفکیٹ ملیں گے، تمام کمشنرز اور ڈسٹرکٹس کی ذمے داری ہے کہ ڈسپلن کے ساتھ دسترخوان لگوائیں، جو کھانا غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے اس کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے کے 40 لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید