• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پولیس کو ہر شہر ی کو ’سر‘ کہہ کر پکارنے کا حکم

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اصلاحات کے لیے 3 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے میں پولیس اصلاحات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں تھانے کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے پنک بٹن نصب کرنے اور اس کے علاوہ ہر پولیس اسٹیشن کے 10 اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے باڈی کیم کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اور صوبے بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پنک بٹن بھی لگائے جائیں گے۔

انویسٹی گیشن کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کرنے، پنجاب میں ایف آئی آر کا آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہر شہر ی کو سر کہہ کر پکارنے کا حکم بھی دیا ہے۔

انہوں نے پولیس سے متعلق شکایت 2، 3 گھنٹے کے اندر حل کر کے ازالے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اجلاس میں کاغذات اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کرانے کا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے آئی جی اور دیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم بھی دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید