• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑک بندش سے خاتون کی موت، پی ٹی آئی رہنما نے ذمے داری قبول کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر علی ارباب نے خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک جام میں خاتون کی مبینہ ہلاکت پر غفلت کی ذمے داری قبول کرلی۔

ایک بیان میں شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش کے دوران ایمبولینسوں اور مریضوں کو گزرنے کے لیے ہمیشہ راستہ فراہم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیں۔

قومی خبریں سے مزید