لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ ہاسٹل کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی، 22 سالہ طالبہ ایم بی بی ایس فائنل ائیر کی اسٹوڈنٹ اور آزاد کشمیر کی رہائشی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی اور اس کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے، ورثاء کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو آگ بڑھایا جائے گا۔
رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق 22 سالہ طالبہ فریحہ افراہیم کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے گرنے کا حادثہ شام سوا 7 بجے پیش آیا، طالبہ کواسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔
رجسٹرار کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
رجسٹرار کا کہنا تھا کہ طالبہ کی حالت پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، واقعے کے حقائق جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات اور حالات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا، متعلقہ اداروں کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا۔