• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی میں بدانتظامی کا نوٹس لے لیا۔

حکومت کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ملنے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا میں رُل گئے۔

کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کے بجائے غیر معیاری رہائش دی گئی اور انہیں ایک گھر میں ٹھہرایا گیا۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی میں اس بد انتظامی کا نوٹس لے لیا جبکہ پی ایس بی نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا۔ ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ادھر آج رات آسٹریلیا سے وطن پہنچے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن رانا ثناء اللّٰہ نے بھی دورہ آسٹریلیا کے دوران پی ایچ ایف کی مبینہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لے لیا۔

انہوں نے پی ایچ ایف انتظامیہ کو واضح پیغام دیا کہ ایسا رویہ ہرگز قابل قبول نہیں اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قومی کھلاڑیوں کی غیر معیاری رہائش کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ایک ہی کمرے میں کئی کھلاڑی رہائش پذیر تھے۔

کھلاڑیوں کو ہوٹل کے بجائے کسی گھر میں ٹھہرایا گیا تھا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رہائش شہر سے ڈیڑھ گھنٹہ دور تھی۔ 

آسٹریلیا میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی نے کھلاڑیوں کیلئے  کھانے کا انتظام کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید