• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے تحت کام کرے گی، شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ احتجاج ختم کرنے کے لیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔ باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائے گا۔ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید