• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوکری بچانے کیلئے رہائی فورس کا اعلان کیا، خواجہ آصف

خواجہ آصف : فائل فوٹو
خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ غیرآئینی اور غیر قانونی فورس ہے، وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی جس کی رجسٹریشن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہو گا، بانی پی ٹی آئی جس کو ذمے داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید