مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا پہلا دن منفی رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 5478 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس گزشتہ 20 دنوں میں اپنی بلند ترین سطح ایک لاکھ 91 ہزار 032 پوائنٹس سے 23 ہزار پوائنٹس گر چکا ہے۔
بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 24.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 6434 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 10103 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا تھا۔