• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 1 ہزار 400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے کاہنہ نو اور سندر روڈ پر چیکنگ کے دوران 1 ہزار 400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 1 ہزار 400 کلو ایکسپائر فروزن گوشت کے علاوہ 900 کلو دال چنا، 80 کلو بیسن، 100 کلو مکئی، چکی اور وزن کانٹا ضبط کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ناقص ملاوٹی بیسن تیار کرنے پر چکی کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہے۔

بیسن میں مکئی کے آٹے کی ملاوٹ کرنے پر یونٹ سیل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید