• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کیس: علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت برہم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضر پر برہمی کا اظہار کیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی نے علیمہ خان کے 2 ضامنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں، غیر ذمہ دار رویے پر عدالت ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائل میں استغاثہ کے 2 گواہان پر جرح ہونا باقی ہے، بار بار التوا مانگ کر ٹرائل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ٹرائل آخری مراحل میں ہے، ملزمہ عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کر رہیں۔

عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید