برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد خاتون گُل افشاں طارق منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے لاہور پہنچ گئیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے سفر کا مقصد خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا، انہیں بااختیار بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ مختلف یورپی ممالک سے ہوتے ہوئے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کیا، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بعض مقامات پر بائیک پر سفر جاری رکھنے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
بہادر اور پرعزم مہم جو بائیکر کا کہنا تھا کہ خواتین کسی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، وہ اپنا سفر خواتین کے نام کرتی ہیں۔
لاہور میں ٹی ڈی سی پی حکام نے گل افشاں اور ان کے دیگر ساتھی بائیکرز کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر گل پاشی کی۔