روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی کسی خاص حکومت کو ناپسند کرے تو سب سے پہلے اس کے ساتھ مکالمہ شروع کرے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک نے کبھی امریکا کے ساتھ بات چیت سے انکار نہیں کیا ہے۔ تاہم یہ امریکا ہی تھا جس نے پہلے معاہدے کیے اور پھر خود ہی ان سے پیچھے ہٹ گیا۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا جب بھی کسی خاص حکومت کو ناپسند کرے تو پہلے اس کے ساتھ مذاکرات کرے۔