• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن منفی رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 830 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 379 کی بلندی تک بھی پہنچا جبکہ 1 لاکھ 65 ہزار 811 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

بازار میں آج 53 کروڑ شیئڑز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے کم ہوکر 18930 ارب روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 893 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید