پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مثبت رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 5159 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 132 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 51 ہزار 258 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 217 کی بلندی پر بھی گیا۔
آج بازار میں 76 کروڑ شیئرز کے سودے 44 ارب روپے میں طے ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار 972 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 1 پیسہ کم ہوکر 279 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔