• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال: ایشیاء کپ 2027ءکا افتتاحی و اختتامی مقابلہ کہاں ہو گا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سعودی عرب میں ہونے والے فٹبال ایشیاء کپ 2027ء کے افتتاحی و اختتامی مقابلے کہاں ہوں گے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2034ء سے قبل 3 مرتبہ کا ایشین چیمپئن سعودی عرب پہلی بار ایک اہم فٹبال ایونٹ کی 2027ء میں میزبانی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز حکام نے اعلان کیا کہ 7 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ 2027ء کا افتتاحی و فائنل میچ ریاض کے کنگ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنگ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم متوقع فائنل اور افتتاحی میچ دونوں کے لیے مرکزی مقام ہو گا۔

ریاض میں واقع 70 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش رکھنے والا یہ اسٹیڈیم گروپ مرحلے کے 4 میچز، پری کوارٹر فائنل اور 1 کوارٹر فائنل کی میزبانی بھی کرے گا، جس کے بعد فروری کے اوائل میں فائنل کھیلا جائے گا۔

حکام نے ٹورنامنٹ کے لیے 8 مقامات مختص کیے ہیں جن میں ریاض کا اسٹیڈیم سب سے بڑا ہے جبکہ ایشین کپ کے میچز جدہ اور الخبر میں بھی کھیلے جائیں گے۔

اے ایف سی کے مطابق میچوں کے اوقات کار کا حتمی اعلان 11 اپریل کو ریاض میں ہونے والی قرعہ اندازی کی تقریب میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2022ء کے میزبان قطر نے 2 سال قبل ایشین کپ کی میزبانی بھی کی تھی اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ ٹورنامنٹ اصل میں 2023ء میں چین میں ہونا تھا، تاہم اُس وقت ملک میں نافذ کوویڈ پالیسیوں کے باعث اسے وہاں سے منتقل کر دیا گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید