کوئٹہ(آن لائن)سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے سول وعسکری قیادت کو اپنا کردا راد اکرنا ہو گا سانحہ کوئٹہ نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا افغان مہاجرین کو اب واپس جانا ہو گا کوئٹہ میں امن وامان کو بحال کر نے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات سے عوام اب خوفزدہ ہیں سول ہسپتال واقعہ نے بلوچستان کی ایک تعلیم یافتہ نسل کوختم کردیا اب مزید نسلوں کو بچانے کیلئے اقدامات کرناہونگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں افغان مہا جرین کی وجہ سے بھی حالات بہت زیادہ خراب ہو گئے ہیںاب انہیں واپس جانا ہوگا ۔