• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1354 پوائنٹس کی کمی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن منفی رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1354 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 777 پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 54 ہزار 790 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار 962 کی بلندی پر بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار  132 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مشرق وسطیٰ کے اسٹاک بازار میں بھی ہلچل 

دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے اسٹاک بازار میں بھی ہلچل دیکھی جارہی ہے، دبئی ڈی ایف ایم 316 پوائنٹس کم ہوکر 6187 ہے، ابوظبی اے ڈی ایکس379 پوائنٹس کم ہو کر 10720 ہے، جبکہ سعودی عرب تداول 74 پوائنٹس اضافے سے 10640 ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید