پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 5433 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 61 ہزار 210 پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 56 ہزار 250 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 61 ہزار 476 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 777 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جاپان کے نکئی انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ ہوا، کورین کاسپی میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انڈونیشیا کے آئی ڈی ایکس میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ تھائی لینڈ کے ایس ای ٹی انڈیکس میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دبئی کا ڈی ایف ایم 2 فیصد کم ہو کر 6063 ہے، ابوظہی کا اے ڈی ایکس 2 فیصد کم ہو کر 10040 ہے، سعودی عرب کا تداول 1 فیصد اضافے سے 10832 ہے، جبکہ قطر کا کیو ای انڈیکس 1 فیصد اضافے سے 10726 ہے۔
یورپی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا، جرمن ڈیکس 130 پوائنٹس کمی سے 24085 ہے، لندن کا فٹ سی 13 پوائنٹس کم ہوکر 10554 ہے۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 279 روپے 41 پیسے کا ہو گیا۔