پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار تک گر گیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 3714 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 496 پر بند ہوا۔
کاروباری حجم کمی پر 100 انڈیکس 2.30 فیصد گرا ہے، بازار میں 36 کروڑ شیئرز کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 403 ارب روپے کم ہوکر 17698 ارب روپے ہوگئی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 57 ہزار 72 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 61 ہزار 435 کی بلندی پر بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔