مظفرآباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (مجہوئی )آمد پر ہیلی پیڈ کے قریب کھڑی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے سکیورٹی پر مامور عملہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کی مجہوئی نیلم جہلم ہائیڈوپاور پراجیکٹ کے معائنہ کیلئے آمد کے موقع پر ہیلی پیڈ پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا ۔اس دوران اچانک قریب کھڑی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس سے سکیورٹی پر مامور پولیس اور انتظامیہ سمیت تمام ذمہ داروں کی دوڑیں لگ گئیں اور ذمہ دار موقع پر پہنچ گئے ۔انہوں نے رپورٹ دی ہے کہ گرمی کی وجہ سے کھڑی گاڑی کا ٹائر پھٹا ‘کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوااور نہ ہی یہ کوئی تخریب کاری ہے ۔