مظفرآباد(نمائندہ جنگ)محکمہ برقیات نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ (مجہوئی)آمد سے پانچ منٹ قبل بجلی بند کرتے ہوئے ان کی روانگی تک بجلی کا سوئچ آف رکھا‘ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کے براہ راست خطاب اور معائنہ سے ناظرین کو محروم رکھا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نواز شریف نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معائنہ کے لئے جہلم ویلی میں مجہوئی کے مقام پر تشریف لائے‘ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر محکمہ برقیات آزادکشمیر کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کی گئی جس سے وزیر اعظم کے دورہ کے حوالہ سے لوگوں کو معلومات حاصل نہ ہو سکیں ۔