• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

معروف بھارتی ہدایتکار اور اسکرین رائٹر پریادرشن نے اداکار راجپال یادیو کو حال ہی میں 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہیں معصوم اور بےگناہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ایک جال میں پھنس گئے تھے۔ 

فلم ہیرا پھیری کے ہدایتکار پریادرشن جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں میں راجپال یادیو کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، انہون نے راجپال یادیو کے ساتھ اپنی طویل دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کئی برسوں سے جانتے ہیں اور ان کے مطابق وہ انڈسٹری کے سب سے مخلص لوگوں میں سے ایک ہیں۔

پریا درشن نے کہا کہ میں انہیں کئی سالوں سے جانتا ہوں اور میں کہوں گا کہ وہ بہت سیدھا انسان ہے، ان سے ہمارے تعلقات کبھی نہیں بدلیں گے۔ اگر کوئی اور ہوتا تو شاید اتنے لوگ مدد کے لیے آگے نہ آتے۔ بہت سے لوگ ان کی مدد کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں۔ 

یاد رہے کہ پریا درشن اور راجپال نے کئی ہندی کامیڈی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جن میں ہنگامہ، گرم مسالحہ، مالامال ویکلی، چھپ چھپ کے، بھاگم بھاگ، دھول اور بھول بھلیاں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید