• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مچھلی کے گودام میں آتشزدگی، کروڑوں کا مال جل گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈاکس محمدی کالونی میں مچھلی کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے، اطراف کے گھر محفوظ ہیں۔

ریسکیو انچارج مظفر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گھروں میں آگ لگی ہے، یہاں پر پہنچے تومعلوم ہوا کہ گودام میں آگ لگی ہے، گودام کے اطراف کے گھر محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ بھی موجود ہے، آگ بجھا دی گئی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، آگ سے گودام مکمل طور پر جل گیا ہے۔

گودام میں کام کرنے والے عملے نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ مچھلی کے گودام میں صبح سویرے اچانک آگ لگی، ورکروں اور ریسکیو نے آگ بجھانا شروع کی، کروڑوں روپے مالیت کا مال جل گیا ہے، ہم مچھلی کی پیکنگ کر کے ایکسپورٹ کرتے ہیں، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید