کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت، بھارت کی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار، نفٹی50میں8.1فیصد کمی،6سال کی بدترین گراوٹ،مالیاتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 60 فیصد اخراج، ایران جنگ سے تیل قیمتیں بڑھیں، مہنگائی خدشات میں اضافہ،بینکنگ اور فنانشل سیکٹر میں نمایاں مندی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑے پیمانے پر فروخت نے نفٹی50کو کورونا بحران کے بعد بدترین دو ہفتوں کی کارکردگی تک پہنچا دیا، رواں ماہ کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے تقریباً 527 ارب روپے کے حصص فروخت کیے جن میں سے 60 فیصد اخراج مالیاتی شعبے سے ہوا، جس کے باعث انڈیکس میں 8.1فیصد کمی جبکہ بینکنگ اور فنانشل سیکٹر میں بالترتیب تقریباً 11 اور 10 فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی؛ ماہرین کے مطابق COVID-19 مارکیٹ کریش کے بعد یہ سب سے بڑی کمی ہے۔